بلوچستان بم دھماکوں سے گونج اُٹھا، درجنوں پولنگ اسٹیشنوں پر حملے

619

بدھ کے روز بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پولنگ اسٹیشنوں اور انتخابی امیدواروں پر حملوں کا سلسلہ جاری رہا –

پہلا حملہ پنجگور عیسئی میں ایک مکان کے اندر ہوا جہاں بم پھٹ نے سے گھر میں موجود ایک شخص شدید زخمئ ہوا اسی طرح پنجگور چتکان میں نامعلوم افراد نے پولنگ اسٹیشن کے لئے قائم تیاریوں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے-

تیسرے حملے میں پنجگور کے علاقے تسپ میں نامعلوم مسلح افراد نے جمیعت علماء اسلام کے امیدوار حاجی عطاءاللہ کے دفتر کو حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے تاہم حملے میں کسی قسم کی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی ہے-

پنجگور ایک اور حملے میں نامعلوم افراد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میر کفایت اللہ بلوچ کے گھر پر گرنیڈ پھینک کر شدید فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، پنجگور میں آج ہی کے روز پاکستان فورسز اور پولنگ اسٹیشنز و انتخابی امیدواروں پر پانچ حملے ہوئے جن میں پروم میں ایف سی کیمپ پر شدید نوعیت کا حملہ بھی شامل ہے-

ادھر بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے سامی سے اطلاعات کے مطابق ہتھیاروں سے لیس مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو نشانہ بنایا اس دؤران شدید فائرنگ و دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی، حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات کے اطلاعات موصول ہوئی ہیں-

کیچ تربت ناصر آباد کے مجوزہ پولنگ اسٹیشن پر دھماکا
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے ناصر آباد میں مجوزہ پولنگ اسٹیشن پر دستی بم پھینک پولنگ اسٹیشن پر انتخابی عملے کی غیر موجودگی کے باعث کوئی نقصان نہیں ہوا۔

بلوچستان کے ضلع مستونگ سے اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے کلی محمدشہی ہائی سکول میں قائم پولنگ اسٹیشن کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکہ میں کسی قسم کے نقصانات کے اطلاعات نہیں ملی ہیں-

مزید برآں بلوچستان کے شہر خضدار کے علاقے جھالاوان کمپلیکس ایریا میں زوردار دھماکہ ہوا خضدار و گردنواح میں پولیس، و پولنگ اسٹیشنز پر اس سے قبل متعدد حملوں کے واقعات پیش آئے ہیں اس دھماکے کی تفصیلات مزید آنا باقی ہے-

دریں اثناء سوراب بازار لنک روڈ گاڈی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، نامعلوم افراد دستی بم گاڈی پر پھینک کر فرار ہو گئے سوراب پولیس کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے بلوچستان میں انتخابات کی آمد سے مختلف علاقوں میں 100 سے زائد حملوں کے واقعات پیش آئے ہیں، آج ہی کے روز ایک اور حملے میں بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے نونڈرہ میں شام پانچ بجے کےقریب بھی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا-