اے ایف سی ایشین کپ: ایران کو شکست، قطر نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

121

7 فروری 2024 کو الثماما اسٹیڈیم میں اے ایف سی ایشین کپ قطر 2023 کے دوسرے سیمی فائنل میچ قطر اور ایران کے مابین کھیلا گیا۔

میچ کے چوتھے منٹ میں ایرانی ٹیم کی جانب سے سردار ازمون نے افتتاحی گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی،17 ویں منٹ میں جاسم عبدالسلام نے گول کرکے اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔ قطر کی جانب سے دوسرا گول اکرم عفیف نے 43 ویں منٹ میں کیا۔

علی رضا جہان بخش نے 51 ویں منٹ میں پینلٹی کک پر گول کرکے ایران کا اسکور 2-2 سے برابر کر دیا۔ قطر کی جانب سے المعیز علی نے 82 ویں منٹ میں گول کرکے اسکور 2-3 کردیا۔ اور اسی گول کے ساتھ جیت قطر کے نام رہا۔

اس فتح کے ساتھ قطر نے اے ایف سی ایشین کپ قطر 2023 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، فائنل میں اردن اور قطر بروز ہفتہ مدمقابل ہونگے۔