اے ایف سی ایشین کپ: اردن نے تاریخ میں پہلی مرتبہ فائنل کے لئے کوالیفائی کرلی

108

اردن نے احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشین کپ کے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کو 2-0 سے شکست دے دیا۔

یزان النعیمات اور موسیٰ التماری نے دوسرے ہاف میں گول کر کے مشرق وسطیٰ کے اس ملک کو پہلی بار فائنل میں پہنچا دیا۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیم بغیر گول کے برابر رہے۔ اردن کو 53 ویں منٹ میں یزان النعیمات نے گول کرکے برتری دلائی جبکہ انہوں نے ٹورنامنٹ میں اپنا تیسرا گول اسکور کیا۔

اس کے بعد التماری نے جنوبی کوریا کے مضبوط دفاع کو شکست دے کر اپنی برتری کو دوگنا کر دیا۔

کل دوسرا سیمی فائنل ایران اور دفاعی چیمپیئن قطر کے مابین کھیلا جائےگا۔