انسانی حقوق کی تنظیمیں صحافی اسد طور کے لیے آواز اٹھائیں – ماہ رنگ بلوچ

509

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سماجی رابطے کی ماہیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں نامور صحافی اسد طور کے لیے آواز اٹھائیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں، جب صحافی، سیاسی کارکن، یا انسانی حقوق کے علمبردار آئین اور قانون پر گفتگو کرتے ہیں، تو انہیں اکثر مقدمات، ایف آئی آر اور دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں یا ماورائے عدالت قتل کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اسد طور کی حفاظت کے لیے فوری طور پر آواز بلند کریں۔