اسلام آباد: لاپتہ بلوچ طالب علم امتیاز عالم بازیاب

583

اسلام آباد سے جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والا بلوچ طالب علم بازیاب ہوگیا-

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد سے نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں جبری گمشدہ خضدار کے رہائشی بلوچ طالب علم امتیاز عالم بازیاب ہوگئے ہیں-

بلوچستان سے تعلق رکھنے والا نوجوان امتیاز عالم جو پنجاب کے شہر اسلام آباد میں تعلیم کے حصول کے لئے رہائش پذیر تھا اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد سے ایم فل کررہا تھا گذشتہ روز پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے امتیاز عالم کو انکے ہاسٹل سے ایک بغیر نمبر پلیٹ کے ایمبولینس میں تشدد کے بعد اغواء کرکے لے گئے-

اس دؤران واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے امتیاز عالم کے دوستوں نے فوٹیج بھی شائع کردی ہے جہاں ایک بغیر نمبر پلیٹ کے ایمبولینس گاڑی کو تیزی سے جاتے ہوئے دیکھایا جاسکتا ہے جہاں ایک شخص اردو میں بتا رہا تھا کہ اس ایمبولینس میں انکے ساتھی امتیاز عالم کو زبردستی مسلح افراد ُاٹھا کر لے جارہے ہیں-

امتیاز عالم جبری گمشدگی واقعہ کے بعد متعدد سیاسی انسانی حقوق کے رہنماؤں و صحافیوں نے واقعہ کی مذمت کی اور فوری طور پر بلوچ طالب علم کی بازیابی کا مطالبہ کیا-

امتیاز عالم کو آج صبح نامعلوم افراد نے رہا کردیا ہے انکی بازیابی کی تصدیق انکے دوستوں نے کردی ہے-