آپریشن درہ بولان: مزید تین فدائین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

1137

بی ایل اے کے آپریشن درہ بولان میں جانبحق ہونے والے فدائی عطاء اللہ، فدائی قاسم اور فدائی جمال شاد کو انکے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

ان میں سے قاسم اور عطاء اللہ کو کیچ کے علاقے ہیرونک میں جبکہ جمال شاد کو انکے آبائی علاقے جھاو کوہڑو میں سپرد خاک کردیا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق جب ان کے جسد خاکی آبائی علاقوں میں پہنچے لوگوں نے ان کا استقبال پھول نچھاور کرکے کیا جبکہ شدید نعروں کے ساتھ ان کے میتوں کو قبرستان پہنچایا گیا۔

ذرائع کے مطابق ان کے استقبال کے لئے ناصرف مرد سڑکوں پہ نکلے آئے بلکہ خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد گھروں سے نکلے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

خیال رہے کہ بی ایل اے کے آپریشن درہ بولان میں حصہ لینے والے جنگجوؤں کے جیسے ہی تفصیلات بی ایل اے کی جانب سے شائع کی گئی، ان کے لواحقین نے کوئٹہ پہنچ کر ان کی جسد خاکی وصول کرنے کے بعد اپنے اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے جبکہ لوگ ان کے استقبال کیلئے گھنٹوں سڑکوں پر انتظار کرتے رہیں، میتوں کا استقبال لوگوں نے پھول نچھاور کرکے کیا۔