کیچ: دو مختلف مقامات پر پاکستانی فوج پر حملے

559
file photo

بلوچستان کے ضلع کیچ میں دو مختلف مقامات پر پاکستانی فوج پر حملے ہوئے ہیں۔

فورسز کو تمپ کے علاقے ملانٹ دو راہی کے مقام پر پیدل گشت کرنے والے اہلکاروں کو بم حملے نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ مند کے علاقے بلوچ آباد میں پاکستانی فوج کے قافلے کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے نامعلوم افراد کی جانب سے تمپ کے علاقے ملانٹ میں پہلے سے نصب کئے گئے بم کے زد میں آکر فورسز کے اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب مند کے علاقے بلوچ آباد میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فوج کے قافلے کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنیں گئیں۔ تاہم حکام کا موقف ان حملوں کے حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔