کیچ اور پنجگور میں بم حملے

226

بلوچستان کے ضلع کیچ اور پنجگور میں دو بم دھماکے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں نامعلوم مسلح افراد نے آج صبح نادرا دفتر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے دستی بم نادرا آفس کے احاطے میں جاکر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ تاہم نقصانات کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکے ہیں۔

دوسری جانب پنجگور کے علاقے سوردو میں نامعلوم مسلح افراد نے نیشنل پارٹی کے عبدالقدیر ساجدی کے گھر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آج عبدالقدیر کے گھر پر الیکشن کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ بھی منقعد ہوئی ہے اور حملہ آوروں نے گھر کو نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے بلوچستان بھر میں پاکستانی فوج اور الیکشن کمپینوں پر متعدد حملے ہوئے ہیں۔ بلوچ مسلح تنظیموں کے اتحاد براس نے اٹھائیس تاریخ سے ابتک بلوچستان بھر میں 92 حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔