کوہلو: کم سن لڑکے نے خودکشی کرلی

149

کوہلو کے علاقے ہوسڑی کے رہائشی کاکا ولد جمعہ خان مری نے خود کشی کرلی۔

مقامی ذرائع کے مطابق کاکا ولد جمعہ کا تعلق پوادی قبیلے کے ذیلی شاخ ڈرانی سے ہے، بتایا جاتا ہے کہ کاکا کی عمر تقریباً 15 سال کے قریب تھا، خودکشی کی وجہ تاہم معلوم نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے کوہلو میں خودکشی کا یہ دوسرا واقع ہے اس سے قبل کوہلو کے علاقے تحصیل تمبو میں سلام شیرانی کے اہلیہ نے اپنے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی تھی۔

بلوچستان بھر میں خودکشی کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے ہیں۔

بلوچستان میں مجموعی طور پر خودکشیوں کی تعداد دوز دروازے علاقے ہونے اور مواصلاتی نظام کی عدم موجودگی کے باعث رپورٹ نہیں ہوتے ہیں، تاہم بلوچستان میں کام کرنے والے سوشل تنظیموں کے مطابق یہ تعداد کافی زیادہ ہے-

بلوچستان میں خودکشیوں کے واقعات مختلف علاقوں سے رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔

ان تنظیموں کا کہنا ہے بلوچستان میں بیروزگار سوشل سروسز کا ہونا ایک بڑی وجہ ہے تاہم چند ایسے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں جہاں ریاستی اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں میں ہراساں کئے جانے کے واقعات کے باعث خودکشیوں کے واقعات پیش آئے ہیں-