کوئٹہ، قلات مزید دو حملے: گذشتہ رات ہونے والی حملوں کی تعداد 15 ہوگئی

653

قلات میں مسلح افراد نے پتھر لے جانے والی ٹرک کو حملے کا نشانہ بنایا، کوئٹہ میں پولیس تھانے پر بم حملہ-

تفصیلات کے مطابق قلات میں گذشتہ رات چند گھنٹوں کے اندر مسلح افراد کے حملے میں قیمتی پتھر لے جانے والی ایک اور ٹرالروں کو قلات منگچر کے قریب حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

قلات پولیس کے مطابق اس سے قبل اسی مقام پر مسلح افراد نے پتھر سے لوڈ ٹرکوں پر فائرنگ کی تھی جس کے باعث ٹرکوں کے ٹائر تباہ ہوئے اور ایک ڈرائیور زخمی ہوا تھا۔

دوسری جانب کوئٹہ میں نامعلوم فراد شالکوٹ پولیس تھانے پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

دستی بم پولیس تھانے کے اندر گر کر تباہ ہوا جس سے پولیس اے ایس آئی غلام رضا جان زخمی ہوگئے ہیں۔

گذشتہ روز بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہونے والے 15 حملوں میں 11 بم دھماکے اور چار فائرنگ کے واقعات شامل ہیں جن میں پولیس اور ایف سی اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں-

یہ حملے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آئے جن میں، کوئٹہ، خضدار، کیچ، آواران، کچھی، قلات اور حب چوکی شامل ہیں ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی تاہم اس سے قبل اس طرز کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے۔