کاہان: مسلح افراد میں جھڑپیں، جانی نقصانات کی اطلاع

625

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کے تحصیل کاہان میں پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے موٹرسائیکل سوار افراد پر حملہ کردیا جہاں بعد ازاں دونوں طرف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، حملے میں موٹرسائیکل سوار تین افراد جانبحق ہوئے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور مقامی سرکاری حمایت گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

واقعہ کے بعد پولیس اور لیویز کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے لیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آوروں کے مارے جانے اور زخمی ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں-

واقعہ کے حوالے سے مقامی انتظامیہ کی جانب سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکے ہیں، مزید تحقیقات مقامی پولیس کررہی ہے-