چمن مظاہرین پر تشدد گرفتاریاں قابل مذمت ہیں، ہمیں ڈریونڈ لائن منظور نہیں – عبدالنبی بنگلزئی

360

بلوچ قوم نواز رہنماء عبدالنبی بنگلزئی نے اپنے بیان میں چمن کے پر امن مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا چمن کے عوام کے احتجاجی کیمپ پر سرکاری فورسز کاحملہ، تشدد اور گرفتاریاں قابل مذمت اور شرمناک ہیں۔

انھوں نے کہا انگریزوں نے اپنےمقاصد کے لیے پشتون اور بلوچ کو تقسیم کیا، پاکستانی ریاست محکوم و قابض اقوام کی تاریخی زمین کو اپنی کالونی سمجھ کر اپنے غیر انسانی اقدامات کو پروان چڑھا رہی ہے۔ پاکستانی مظالم کے خلاف مظلوم اقوام کی مزاحمت قابل ستائش ہے۔

عبدالنبی بنگلزئی نے کہا ڈیورنڈلائن نہ پہلے منظور تھا اور نہ اب منظور ہے، چمن کے عوام کے مطالبات جائز ہیں لیکن ناجائز ریاست انھیں تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔