پشین کے بعد قلعہ سیف اللہ میں انتخابی مہم پر دھماکا، 12 افراد ہلاک

380

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علمائے اسلام کے انتخابی دفتر کے باہر دھماکے سے 12 افراد ہلاک جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 8 افراد زخمی ہوئے ہی، جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

دھماکہ جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عبدالواسع کے انتخابی دفتر کے قریب ہوا، دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ دھماکا جے یو آئی کے امیدوار مولانا عبدالواسع کے انتخابی دفتر کے باہر ہوا ہے، دھماکے کے وقت جمعیت کے امیدوار مولانا عبدالواسع دفتر میں موجود نہیں تھے۔

دھماکے کے بعد پاکستانی فورسز نے جائے وقوع پہنچ گئیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات لی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس دھماکے سے محض کچھ دیر قبل بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں آزاد امیدوار کے انتخابی دفتر پر دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 30 دیگر زخمی ہوگئے۔