پسنی، مستونگ: دو افراد کی لاشیں برآمد

224

بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی نلینٹ اور کپر کے درمیان کپر کراس گریڈ اسٹیشن کے قریب ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے ۔

جسے پولیس نے آر ایچ سی منتقل کردی ہے ،نعش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

دریں اثنا مستونگ ولی خان لیویز تھانہ کے قریب جنگل کراس مقام پر پل کے نیچے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

ایس ایچ او سٹی پولیس نے لاش کو شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیا، پولیس ذرائع کے مطابق ملنےوالی لاش نشہ کے عادی شخص کی ہےجو سردی اور نشہ نہ ملنے سے ہلاک ہوگیا ہے۔

پولیس مزید تحقیقات کررہی ہیں۔