نال: خسرے کی وبا سے 2 بچے جاں بحق، متعدد متاثر

176

ضلع خضدار کے تحصیل نال یوسی ڈھل چنال میں خسرے کی وباء پھوٹنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ متعدد متاثر ہوئے۔

نال کے علاقہ معتبرین تحصیل نال کے چیئرمین حاجی احمد نواز بلوچ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت نال میں بروقت خسرے کی وبا کو کنٹرول کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر خدانخواستہ مرض کو کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا تو وبا مزید پورے علاقہ میں تیزی سے پھیل جائے گی جسے بعد میں کنٹرول کرنا محکمہ صحت کے بس کی بات نہیں ہوگی۔

انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھیجیں اور خسرے کی وباء پر قابو پایا جائے۔