حب: ڈکیتوں نے پریس کلب کے اندر صحافیوں کو لوٹ لیا

242

بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں پریس کلب میں مسلح ڈاکو داخل، پریس کلب میں موجود صحافیوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

صحافتی اور سیاسی حلقوں نے حب پریس کلب ڈکیتی واقعہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واردات میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے ۔

انہوں نے کہاکہ اہل قلم کو تحفظ فراہم کرنا مقامی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور بروقت کاروائی عمل میں لائی جائے۔