تُمپ حملے میں دشمن کا ایک اہلکار ہلاک، ایک زخمی اور سولر سسٹم تباہ کئے۔ بی ایل ایف

310

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام میں اپنے بیان میں کہا کہ کیچ کے علاقے تمپ میں اپسی کھن کے دُز راہ میں قائم قابض دشمن فوج کے چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہفتے کے روز دن کے ایک بجے سرمچاروں نے تمپ کے علاقے اپسی کھن کے دز راہ میں قائم چوکی پر جدید و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شدید حملے میں قابض فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔ حملے میں دشمن کے سولر سسٹم مکمل تباہ ہوئے اور چوکی کی دیواروں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں کے اس حملے میں حواس باختہ دشمن فوج کے اہکاروں کو اتنی مہلت بھی نہیں ملی کہ وہ ایک فائر بھی کرسکے۔ پاکستانی فوج کی بلوچستان میں شکست فاش ہونے کا ثبوت ہے کہ وہ مقابلے کرنے کے بجائے فرار کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔بلوچستان کی مکمل آزادی تک سرمچاروں کے حملے قابض فوج پر شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔