تربت: مسلح افراد نے شاہراہ بند کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی

513

دی بلوچستان پوسٹ ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بدھ کی شب مسلح افراد نے تربت ، مند کے مرکزی شاہراہ کو خیر آباد کے مقام پر بند کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی۔

واضح رہے کہ کل انتخابات کے روز بلوچستان میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کرنے دعوے کیے گئے ہیں ، ایف سی اور دیگر کی نگرانی میں الیکشن انتظامات اور سامان کی ترسیل جاری ہے۔

سیکورٹی کے حوالے سے حکام کے دعوؤں کے باوجود مسلسل انتخابی دفاتر اور پولنگ اسٹیشنز نشانہ بن رہے ہیں جبکہ آج بلوچستان کے علاقے پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دو مختلف دھماکوں میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔