تربت: فوجی قافلے پر بم حملہ

835

تربت کے علاقے ناصرآباد میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فوج کے قافلے کو آئی ای ڈی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق آٹھ گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں شامل ایک گاڑی حملے کی زد میں آکر تباہ ہوگیا، جس میں سوار اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم حملے کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔ ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔