بلوچستان کو مال غنیمت سمجھا گیا ہے ۔ سردار اختر مینگل

368

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرداراختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کو مال غنیمت سمجھا گیا ہے جب کسی علاقے کو فتح کیا جاتا ہے وہاں کے وسائل کو مال غنیمت سمجھ کر خرچ کیا جاتا ہے الیکشن سے قبل بلوچستان کے سیٹوں کو ان پر تقسیم کیا گیا تھا کہ 10سیٹیں اس جماعت کو دی جائیگی 11سیٹیں دوسرے جماعت کو دی جائیگی اور وہی نتیجہ نکلا ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سردار اختر مینگل کا مزید کہنا تھا کہ ایک شخص جس کا نام اس علاقے میں درج نہیں تھا اس کی ہم نے ثبوت بھی الیکشن کمیشن کو فراہم کئے اس کے کاغذات رد کئے گئے لیکن اوپر سے فرمان آیا تو اس کے نام کو بھی اس علاقے کے ووٹر لسٹ میں شامل کیا گیا اور اس شخص کو بلوچستان سے انتخابات میں جتوا بھی دیا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ تو طے ہے کہ کس پارٹی کو کتنے سیٹیں دینے ہیں وہ پارٹیاں شاہد یہ طے نہ کرسکیں تاہم اسٹیبلشمنٹ نے انہیں بھیڑ بکریوں کی طرح پکڑ کر پارٹیوں میں شامل کیا جاتا ہے، میں نہیں سمجھتا ہوں کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے نام پرکسی کو اختلاف ہے انہوں نے جس کو طے کیا ہے وہی وزیر اعلیٰ بنے گا جو بھی پارٹی اسٹیبلشمنٹ سے بغل گیر ہوگی اس پارٹی سے ہی وزیراعلیٰ لیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس مرتبہ آزاد امیدوار بہت زیادہ تعداد میں جیتے ہیں وزیر اعظم کا تعلق بھی انہیں جماعت سے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ حکومت بنانے کیلئے ملک کی مفاد کی بجائے ان کی مفادات کو ترجیح دی جائیگی لیکن وہ حکومت دیر پا نہیں ہوگی جب پی ڈی ایم کی حکومت تھی ان میں بھی رسہ کشی چل رہی تھی اگر وہ اکھٹے بھی ہوجائیں تو زیادہ دیر تک نہیں چلے گی۔

ایک سوال کے جواب میں سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ہم تینوں بڑی جماعتوں کیساتھ حکومت میں رہ چکے ہیں ہمارے ملک میں کسی نے آئین کی احترام نہیں کی ہے چاہیے وہ سیاسی لوگ ، عدلیہ سے ہوں، یا فوج سے ہو ہمارے ملک میں مینڈیٹ کا کوئی احترام نہیں کرتا ہے۔