‏کوئٹہ: بلوچ سیاسی کارکنوں کی جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج جاری

117

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پریس کلب کے سامنے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی کیمپ آج 5314 ویں روز جاری رہا۔

تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ اور دیگر کیمپ میں بیھٹے رہیں۔ جہاں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لواحقین روزانہ کی بنیاد پر کیسز جمع کرا رہے ہیں ۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ آج بلوچستان کے علاقے جھل مگسی سے پاکستانی فوج نے دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے ۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت اکبر ولد نواب خان اور جمیل احمد ولد امام بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

جبکہ جبری گمشدگیوں کے خلاف بلوچستان میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم حکومت پاکستان ابتک لاپتہ افراد کو منظر عام پر نہیں لارہی ہے۔