گورکوپ میں دشمن فوج پر حملہ کرکے جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ بی ایل ایف

363

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے گورکوپ میں قابض دشمن فوج کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ جمعے کی شام سات بجے سرمچاروں نے گورکوپ میں قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کو بھاری و جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ حملے میں دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچار آئے روز نئی جنگی حکمت عملیوں کے ساتھ قابض دشمن کو نشانہ بنا رہے ہیں، وہ دن دور نہیں جب شکست خوردہ پاکستانی فوج بھاگنے پر مجبور ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ بلوچ سرزمین کی مکمل آزادی تک قابض پاکستانی فوج اور ریاست کے تمام مفاد پر سرمچاروں کے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔