بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پاکستان آرمی اہلکاروں نے مقامی رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔
رکشہ ڈرائیور کے مطابق انہیں آرمی اہلکاروں نے روک کر بندوق کے بٹ سے مار کر شدید زخمی کیا ہے۔
اسپتال سے زخمی حالت میں رکشہ ڈرائیور نے وڈیو بیان میں کہا کہ آرمی اہلکاروں نے انہیں روک کر بلاوجہ تشدد کیا۔
انہوں نے کہاکہ اگر اب بھی ہم خاموش رہے تو ہمیں مزید تنگ کیا جائے گا۔
حق دو تحریک نے ایک مختصر مذمتی بیاں میں کہا ہے کہ گوادر میں آرمی نے ایک رکشہ ڈرائیور کو شدید زدوکوب کیا ہے جس کی سخت مذمت کرتے ہیں. آرمی فوری طور پر شہری حدود میں لوگوں کو تنگ کرنا بند کرے اور شہری حقوق کا احترام کرے۔
واضح رہے کہ گوادر سے آج شہریوں نے شکایت کی ہے کہ شہر میں پولیس اور دیگر فورسز کی موجودگی کے علاوہ فوج نے گلی کوچوں میں ناکہ بندی کرکے سخت چیکنگ شروع کی ہے۔ تاہم اس حوالے سے عسکری حکام نے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے کہ فوج نے شہر میں ناکہ بندی کیوں کیا ہے ۔