کے پی کے: مسافر بس پر فائرنگ، پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکاروں سمیت 4 ہلاک، 3 زخمی

176

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے صدہ کے قریب مسافر کوچ اور گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے ڈی پی او کرم محمد عمران نے کہا کہ فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں میں 2 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسافر بس کرم سے پشاور جارہی تھی کہ اسے حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

پاراچنار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر قیصر عباس نے بھی کو ہلاکتوں کی تصدیق کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ زخمی اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں ایک مسافر بس پر حملے میں 9 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے تھے۔