بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت غلام رسول ولد سلیمان کے نام سے ہوئی ہے۔
علاقائی ذرائع نے دی بلوچستان پوسٹ کو بتایا گذشتہ شب رات گئے پاکستانی فورسز نے تحصیل تمپ کے علاقے گومازی کو گھیرے میں لے کر چھاپہ مارکر مذکورہ نوجوان کو گھر سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔