کیچ: پاکستانی فوج کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

371

بلوچستان کے ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فوج نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت اسماعیل ولد جمعدار محمد بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے مذکور نوجوان تمپ کے علاقے کوھڈ کا رہائشی ہے جنہیں گذشتہ دنوں رات گئے فورسز نے چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

خیال رہے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور نسل کشی کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی پچھلے دو مہینوں سے دھرنا دیئے ہوئے ہیں وہیں بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات بدستور رونما ہورہے ہیں۔