کیچ: پاکستانی فوج پر حملہ، پانچ اہلکار ہلاک، میجر زخمی،

987
فوٹو: کوئٹہ خودکش حملہ

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فوج کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

فورسز کو کیچ کے علاقے بلیدہ میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایک میجر سمیت دو اہلکار زخمی اور پانچ ہلاک ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ہفتے کی صبح بلیدہ گلیسر میں نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائی گئی آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کی گاڑی کو نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار لانس نائیک طارق، ٹیپو رازق، شفیع، طارق بیچاری اور سنی شوکت موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ میجر عباس اور لانس نائیک ممتاز زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد حملہ آوروں کی طرف سے فائرنگ بھی کی گئی۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فوج پر تسلسل کیساتھ حملے ہوتے ہیں جہاں فورسز کو بڑی تعداد میں نقصانات کا سامنا رہا ہے۔ جنکی ذمہ داری آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔