کیچ: مزید دو نوجوان فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

300

گذشتہ شب ہوشاب سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے مزید دو نوجوانوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

لاپتہ ہونے والے نوجوانوں میں حمل ولد قادر بخش اور اسلم ولد کریم بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ان میں سے حمل آٹھویں اور اسلم دسویں جماعت کا طالب علم ہے، جنہیں پاکستانی فوج نے کل رات تقریبا تین بجے کے قریب چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ شب پاکستانی فورسز نے تجابان سنگ کلات میں بھی گھر پر چھاپہ مارکر بہادر چاکر نامی نوجوان کو لاپتہ کردیا ہے جس کے خلاف آج علاقہ مکینوں نے سی پیک شاہراہ ایم ایٹ پر دھرنا دے رہے ہیں۔

دھرنے میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ شاہراہ بند ہونے کے باعث ٹریفک معطل ہے۔