کیچ: مزید دو افراد پاکستانی فوج کے ہاتھوں لاپتہ

331

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے مزید دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب گومازی سے پاکستانی فورسز نے سہیل ولد موسی اور عزیر ولد مہر دل نامی دو نوجوانوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوانوں گذشتہ شب گومازی میں گھر گھر تلاشی و چھاپے کے دوران حراست میں لیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ شب پاکستانی فوج نے گھر گھر چھاپہ مارکر متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے، اس سے قبل گذشتہ شب لاپتہ ہونے والے غلام رسول کی شناخت ہوئی ہے، ابتک گذشتہ شب لاپتہ ہونے والوں کی تعداد تین ہوگئی۔