کیچ :لواحقین کا احتجاج رنگ لے آیا، بہادر چاکر بازیاب

296

تجابان سے گذشتہ روز پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے بہادر چاکر بازیاب

‏ضلع کیچ کے علاقہ تجابان کے رہائشی بہادر چاکر کو پاکستانی فورسز کی جانب سے جبری لاپتہ کرنے کے خلاف لواحقین کی جانب سے M-8 سی پیک روڈ کے تجابان کے مقام روڈ بلاک کرکے دھرنا دے دیا گیا تھا-

بہادر چاکر کے اہلخانہ و کیچ سے مزید دو جبری لاپتہ نوجوانوں کے اہلخانہ نے گذشتہ روز سے سی پیک روٹ پر دھرنا دیے ہوئے تھے۔

سی پیک روٹ بندش کے باعث ایم 8 شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل رہی جبکہ اس دؤران انتظامیہ اور مظاہرین میں متعدد بار مذاکرات ہوئے تاہم مظاہرین نے لاپتہ نوجوانوں کی رہائی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

آج ملنے والی اطلاعات کے مطابق حراست بعد لاپتہ یونیورسٹی طالب علم بہادر چاکر بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں-

فورسز کے ہاتھوں حراست بعد جبری گمشدگی شکار دیگر دو طالب علموں کے حوالے تاحال کوئی اطلاعات نہیں ملی ہیں جبکہ لواحقین کا دھرنا آخری اطلاعات تک جاری رہا جہاں مختلف مکاتب فکر لوگ اس دھرنے میں شریک ہوکر نوجوانوں کی بازیابی کا مطالبہ کررہے ہیں۔