کیچ: دو حملوں میں آٹھ اہلکار ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

592

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کل یکم جنوری 2024 بروز پیر کیچ کے علاقے مند اور شیپچار میں دو حملوں میں دشمن پاکستانی فورسز کے آٹھ اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکم جنوری صبح آٹھ بجے کیچ کے علاقے اپسی کھن کے شیپچار میں سرمچاروں نے قابض دشمن کے دو گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے کی زد میں آکر ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔ گاڑی تباہ ہونے کی وجہ سے دشمن فوج کے سات اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق اس حملے کی ویڈیو جلد میڈیا میں شائع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے دوسری کاروائی مند گوک میں رودان کوہ میں قائم قابض دشمن کی ایک چوکی کو سنائپر کے ذریعے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں دشمن فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان حملوں کے بعد دشمن کے جنگی ہیلی کاپٹر جائے وقوع پر گشت کرتے رہے اور بعد میں اپنے اہلکاروں کی لاشوں کو اٹھا کر چلے گئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور عہد کرتی ہے کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج اور ریاست کے تمام مفادات پر سرمچاروں کے حملے جاری رہیں گے۔