اتوار کے روز کیچ کے علاقے سامی گیشکور میں مسلح حملہ آوروں نے ایک تعمیراتی کمپنی کے مشینری کو نذر آتش کردیا جن میں تین ایکسیویٹر شامل ہیں جبکہ فورسز کی نصب کردہ کیمرے کو بیٹری و سولر پینل سمیت فائرنگ کرکے تباہ کردیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملے میں ڈیم تعمیراتی سائٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے
واقعہ کے بعد قریب واقع فورسز کیمپ سے متعدد مارٹر گولے داغے گئے جبکہ فورسز نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی ۔