کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

316

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ سیٹلائٹ ٹاؤن مکران روڈ پر پیش آیا۔ہلاک اہلکار کی شناخت محمد افضل کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ اہلکار موٹر سائیکل پر گھر سے ڈیوٹی پر یونیورسٹی جارہا تھا کہ مسلح افراد کا نشانہ بنا۔

خیال رہے کہ کوئٹہ میں چوبیس گھنٹے کے دوران فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں گزشتہ روز مشرقی بائی پاس پر فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوا تھا۔