کوئٹہ قومی جلسے میں شرکت کیلئے قافلوں کی آمد

540

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آج منعقد ہونے والے جلسے میں شرکت کیلئے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے قافلے پہنچ گئے۔

سریاب، کیچی بیگ اسٹیڈیم میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاجی سلسلے کے پانچویں دور میں آج ‘قومی جلسے’ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے گذشتہ روز ہی قافلے نکلنا شروع ہوگئے تھے۔ کراچی، تربت، پنجگور و خضدار سمیت دیگر دور دراز علاقوں سے ہزاروں افراد جلسے میں شرکت کیلئے پہنچ گئے ہیں جبکہ مزید قافلوں کی آمد جاری ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اسلام آباد میں گذشتہ دنوں اپنے دھرنے کو ختم کرتے ہوئے کوئٹہ میں جلسے کا اعلان کیا تھا۔ بی وائے سی رہنماء ماہ رنگ بلوچ نے کوئٹہ استقبالیہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ہمیں دہشت گرد کہہ کر نکالا گیا۔

خیال رہے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جلسے کے اعلان کیساتھ ہی بلوچستان کے نگراں وزیر  اطلاعات جان اچکزئی نے کوئٹہ میں دو ہفتوں کیلئے دفعہ 144 کا اعلان کرتے ہوئے کسی بھی قسم کے جلسے جلوس پر پابندی عائد کی۔

تاہم عوامی حلقوں نے دفعہ 144 کے نافذ کرنے کو بلوچ یجکجہتی کمیٹی کے خلاف ایک عمل قرار دیا۔