کوئٹہ سے 2 طالب علم لاپتہ

951

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے دو طالب علم لاپتہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق A لیول کے دو طالبعلم اسکول کے لئے گھر سے نکلے تھے کہ راستے سے لاپتہ ہوگئے۔

والدین کے مطابق دونوں بچے گھر سے اسکول کیلئے نکلے تھے بعد ازاں ان سے کوئی رابطہ ہو نہیں پارہا ہے۔

دونوں طلباء کے نام سید اعتزاز اورمحمدمجتبیٰ ہیں۔

والدین کی مدعیت میں بچوں کےگمشدگی کی ایف آئی آردرج کردی گئی ہے ۔

تاہم والدہ اعتزاز کا پولیس کارکردگی پر عدم اطمینان کااظہار۔ انکے مطابق 12 دن گزرنے کے باوجود انتظامیہ بچوں کے سراغ لگانے میں ناکام ہوچکے ہے ۔