کوئٹہ جلسہ: سینکڑوں لواحقین نے لاپتہ پیاروں کے کیسز درج کرائے

217

کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کیس رجسٹریشن کیمپ میں کئی سو خاندانوں نے اپنے پیاروں کے کوائف جمع کرائے-

بلوچ نسل کشی کے خلاف کوئٹہ کے شاہوانی اسٹیڈیم میں قومی جلسہ عام منعقد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے، اسٹیڈیم بھرنے سے لوگوں بڑی تعداد باہر اور دیواروں پر موجود ہیں۔

اسی طرح جلسے میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے عوام کوئٹہ پہنچی ہے ان میں وہ افراد بھی شریک ہیں جن کے پیارے جبری گمشدگی کا شکار ہیں-

کوئٹہ جلسے کے موقع پر جبری گمشدگیوں کے کیسز دائر کرنے اور لاپتہ افراد کی ڈیٹا جمع کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہا جہاں دور دراز علاقوں سے ان افراد کے لواحقین نے آکر اپنے کیسز جمع کرائے جو ریاستی اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بنیں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ابتک کئی سو خاندانوں نے اپنے کیسز دائر کرائے ہیں-

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق انکے پاس ہزاروں افراد کے پہلے کیسز موجود ہیں تاہم ایسے بھی کیسز ہیں جہاں لوگوں کو ڈرا دھمکا کر کیسز دائر کرانے سے روکا گیا تھا جنہوں نے آج خوف تھوڑ کر اس جلسے میں شریک ہوئے اور اپنے پیاروں کی بازیابی کی کوشش کو مزید وسعت دے رہے ہیں-

انہوں نے درخواست کی ہے کہ جن افراد کو جبری گمشدگیوں کے حوالے اپنے کیسز دائر کرانے ہیں اور وہ کسی بھی وجہ سے ہم تک نہیں پہنچ سکیں ہیں وہ ہم سے رابطہ کریں اور کوشش یہی ہو کے تمام کوائف کے ساتھ جبری گمشدگیوں کے کیسز کو دائر کیا جائے-