کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کیخلاف احتجاجی کیمپ 5297 ویں روز جاری رہا

204

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5297 دن ہوگئے، پشتونخوا کے مرکزی عہدیدار آغا قادر سلیمان اور دیگر ساتھیوں نے اظہار یکجہتی کی۔

وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ آج بلوچوں کی فیصلہ کن جدوجہد کی شدت اور عالمی پزیرائی کو دیکھ کر ریاست نہ صرف ڈرگ مافیا، بھتہ مافیا، ڈیتھ اسکواڈ کے ذریعے بلوچ سرزمین پر منشیات فروشی اور اغواء برائے تاوان جیسے کالی دھندوں کے پھیلاؤ میں مصروف عمل ہے بلکہ بلوچ قوم کے خلاف اپنے جنگی جرائم کو عالمی سطح پر تشت ازبام ہوتا دیکھ کر اپنے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کے لئے اپنی نام نہاد کمیشنوں، کمیٹیوں کو ڈھال کے طور پر لا کھڑا کیا ہے جو بلوچ فرزندوں کی شہادت اور گمشدگی کے خلاف نام نہاد سماعتوں کا ڈھونگ رچا کر اور بلوچ قوم سے ہمدردی جتا کر نہ صرف قبضہ گیر کے خلاف بلوچ قوم کے دل میں پائی جانے والی نفرت کی شدت کو کم کرنے کی فراہمی کا ڈھنڈورا پیٹھ کر مقبوضہ بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اقوام متحدہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری کی بڑھتی ہوئی توجہ کو ہٹانے کی بھی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔

ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ وہ ریاست جسکی بنیادیں قوموں کی قبضہ گیریت پر رکھی ہوں تو بلا اسکی ادارے محکوم قوم کو کیا انصاف دلا سکتی ہیں جو ریاست کی عدلیہ کسی بھی ڈھانچے کا ایک ایسا ستون ہے جو ریاست کی بہترین مفاد کی خاطر ہی سب کچھ کررہی ہوتی ہے۔