کراچی: بلوچ نسل کشی کے خلاف ہزاروں لوگ سڑکوں پر، پولیس مظاہرین شرکاء و اسپیکر ساتھ لے گئی

358

کراچی کے علاقے لیاری میں بلوچ نسل کشی کے خلاف ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرے کے اختتام پر پولیس نے نوجوانوں کو گرفتار کرکے ساؤنڈ سسٹم اپنے ساتھ لے گئے ۔

جمعہ کے روز بلوچ یکجہتی کمیٹی کی اپیل لیاری میں ہزاروں لوگوں مجمع جمع ہوا۔ جس میں خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی۔ احتجاجی ریلی شروع ہونے سے پہلے سندھ پولیس نے رکاوٹیں ڈالتے ہوئے بڑی تعداد میں نفری تعینات کردی۔

مظاہرین نے پولیس رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے احتجاج ریلی نکالی اور دھرنا دے دیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ جب بلوچستان پکارتا ہے تو لیاری اٹھ کر انکے ساتھ جوڑ جاتا ہے ۔

مظاہرین نے بلوچ نسل کشی کے خلاف اسلام آباد دھرنے اور لواحقین سے اظھار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ ریاست بلوچ کش پالیسیوں کا سلسلہ بند کرے۔