ڈیر بگٹی: پاکستانی فورسز کی اسلحہ بارود برآمدگی کا دعویٰ

366

ڈیرہ بگٹی میں فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا ہے-

پاکستانی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں حساس ادارے کی نشاندہی پر ایف سی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے نالے میں چھپایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا-

سیکورٹی ذرائع کے دعوے کے مطابق پاکستانی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے ڈیرہ بگٹی ٹان سے متصل پٹوخ روڈ پر واقع پوہلی نالے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرکے ممکنہ تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا-

اسلحہ جس میں ایک بارودی سرنگ پانچ کلو، ٹی این ٹی بارود، 5 پسٹل، ایک ایل ایم جی گن بمعہ سینکڑوں گولیاں اپنے تحویل میں لے لئے ہیں-

فورسز نے اسلحہ قبضے میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی۔