ڈیرہ بگٹی دھماکہ: حکومتی حمایت یافتہ دو افراد زخمی

267

ڈیرہ بگٹی بم حملے میں سرکاری حمایت یافتہ گروہ سے تعلق رکھنے والے ارکان کو نشانہ بنایا گیا ہے-

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے جانی بیڑی کے مقام پر بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طور پر استعمال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے میں زخمی افراد کی شناخت احمد مٹھوانی بگٹی، یاسین مٹھوانی بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق حکومتی حمایت یافتہ گروہ سے بتایا جاتا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح ڈیرہ بگٹی میں بھی امن فورس کے نام پر ایک سرکاری گروہ تشکیل دیا گیا ہے۔ جن پر علاقہ مکینوں کا الزام ہے کہ یہ افراد چوری ڈکیتی اور لوگوں کو اغواء کرنے میں ملوث ہیں-

مذکورہ افراد پر سابق سنیٹر اور سابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی زیر قیادت ڈیرہ بگٹی کے سماجی برائیوں میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے۔