ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا اسلام آباد کے مختلف سیکٹر کا دورہ ، لوگوں سے ملے

532

پاکستان کے دارالحکومت اسلام میں بلوچ رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر ایکٹوسٹس نے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے آئندہ ایک روزہ بین الاقوامی مظلوم عوام کانفرنس کے حوالے سے پمفلٹنگ کی اور لوگوں کو آگاہی دی۔

اس موقع پر اسلام آباد کی شہریوں نے انکا استقبال کرتے ہوئے بھرپور تعاون کیا۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہاکہ اس کانفرنس کے ذریعے ہمارا مقصد مختلف خطوں کے مظلوم اور پسماندہ لوگوں کو متحد کرنے کے لیے متحرک کرنا ہے اور اپنے اپنے علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔

انکا کہنا تھاکہ اس آگاہی مہم میں ہم اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں وزٹ کرکے گھر گھر آگاہی مہم چلائے گیں اور اسلام آباد کے عوام کو ہمارے ساتھ ہونے والے ریاستی مظالم، جبر اور بربریت کی حقیقت سے آگاہ کریں گے۔ اور اسی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے 21 جنوری کو تمام مظلوم اقوام کا ایک بین القوامی کانفرنس کا بھی انعقاد کریں گے۔