چاغی: بلوچ مظاہرین سے اظہار یکجہتی، بچوں کا احتجاج

351

بلوچ نسل کشی کے خلاف جاری اسلام آباد دھرنے سے اظہار یکجتی کے لئے چاغی میں ریلی و مظاہرہ۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کال پر اسلام آباد دھرنے میں شریک بلوچ مظاہرین سے اظہار یکجتی کے لئے آج اتوار کے روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مظاہرے و ریلیاں نکالی جارہی ہیں جبکہ آج چاغی میں بھی بچوں نے ایک ریلی کا انعقاد کیا-

چاغی کے ایک مقامی صحافی کے مطابق بلوچ لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے چاغی کے تاریخ میں یہ پہلی بار دیکھا گیا ہے جہاں متعدد بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھائے سڑکوں پر نکل آئے جن پر مختلف نعرے درج تھے-

چاغی ریلی کے شرکاء نے اسلام آباد دھرنے سے اظہار یکجہتی کے لئے نعرے بھی لگائے اور عوامی حلقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بلوچ تحریک میں بی وائی سی کا ساتھ دیں-

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی بلوچ نسل کشی کے خلاف احتجاج کو آج 45 دن مکمل ہوگئے ہیں، حکومتی غیرسنجیدگی کے باعث احتجاج کے تیسرے مرحلے میں بی وائی سی نے بلوچستان بھر میں احتجاج کی کال دیدی ہے جس کے چلتے آج مختلف شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے-

اس دؤران کوئٹہ اور کراچی میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور بلوچستان میں جاری ریاستی تشدد اور جبری گمشدگیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے-