پنچگور میں نامعلوم افراد نے عوامی تنصیبات کو نقصان پہچانے کی کوشش کی، ہڑتال پرامن تھی۔ بی وائی سی

458

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان سمیت پنچگور میں پرامن شٹر ڈاون ہڑتال رہی۔ پنجگور کے غیور عوام نے یکجہتی کا مظاہرہ کرکے بنا کسی مزاحمت کے اسلام آباد لانگ مارچ کی مکمل حمایت کی اور ہر مشکل گھڑی میں لاپتہ افراد کے لواحقین کا ساتھ دینے کا عزم کیا ہم واضح کرنا چاہیے ہیں کہ ہماری جہدوجہد بلوچ قوم پر ہونے والے ہر ظلم کے خلاف ہوگا اور پنجگور کی عوام قومی یکجہتی میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پنجگور میں آج کا شٹرڈاؤن ہڑتال ایک پرامن عمل تھا جس میں کسی بھی قسم کی عوامی تکالیف ہماری دوستوں کی جانب سے نہیں ہوئی ہے۔ کچھ نامعلوم افراد نے پرامن مظاہرے کو سبوتاژ کرنے کے لئے عوامی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جسکا مقصد واضح تھا کہ پرامن مظاہرے کو سبوتاژ کیا جائے۔ پنجگور کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ صرف اور صرف ان بیانات اور اعلانات کی پیروی کریں جو بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکز اور بلوچ یکجہتی کمیٹی پنجگور کی طرف سے جاری ہوں۔