پنجگور: ایک شخص کی گولی لگی لاش برآمد

200

پنجگور سے ایک شخص کی گولی لگی لاش برآمد

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد سے عمران نامی شخص کی لاش برآمد کی گئی ہے، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقتول کو گولی مارکر قتل کیا گیا ہے۔مذکورہ شخص کے ہلاکت کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

دریں اثنا گذشتہ روز خاران میں لیاقت علی ولد محمد فضل قوم کبدانی ساکن شہر خاران کی ایک ہفتے پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لیاقت علی کا قاتل بھی گرفتار ہوچکا ہے ،جو مقتول کا قریبی رشتہ دار بتایا جاتا ہے،