پنجگور اور خضدار میں فائرنگ، دو افراد ہلاک، ایک زخمی

236

بلوچستان کے ضلع خضدار اور پنجگور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک جبکہ ایک کو زخی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے زہری بازار میں مرکزی چوک پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا، جبکہ ایک زخمی بھی ہوا۔

واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دوسری جانب پنجگور کے سب تحصیل کچگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے فدا احمد ولد جان محمد نامی شخص ہلاک ہوگیا۔

مذکورہ شخص کے لواحقین نے میت ساتھ لیکر ڈپٹی کمشنر پنجگور کے آفیس کے سامنے احتجاج شروع کردی۔

ان کا مطالبہ ہے کہ قاتلوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔