پاکستانی حدود میں جیش العدل کے ٹھکانوں پر ایرانی میزائل حملے

1215

ایران کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے پاکستان میں بلوچ عسکریت پسند گروپ جیش العدل کے دو ٹھکانوں کو منگل کے روز میزائلوں سے نشانہ بنایا ۔

ذرائع کے مطابق یہ حملہ پاکستان کے حدود میں بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے کوہ سبز کے قریب کیئے گئے۔ حملے کے نتیجے بڑے پیمانے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

پاکستانی حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

یہ میزائل حملے ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے عراق اور شام میں اہداف پر حملے کے ایک دن بعد ہوئے ہیں۔

عسکریت پسند گروپ اس سے قبل پاکستان کے ساتھ سرحدی علاقے میں ایرانی سکیورٹی فورسز پر حملے کر چکا ہے۔