ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو عبرتناک شکست

164

آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کردیا۔

پاکستان کو آسٹریلیا میں لگاتار 17ویں ٹیسٹ میچ میں شکست ہوئی ہے، پاکستان نے تقریباً گزشتہ 3 دہائیوں سے آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا اور 1999 سے اب تک آسٹریلین سرزمین پر کھیلی جانے والی تمام سیریز میں پاکستان کو میزبان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آج سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی ٹیم 115 رنز بناکر آوٹ ہوئی اور آسٹریلیا کو 130 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 2 وکٹوں پر ہی پورا کرلیا۔

اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ڈیوڈ وارنر نے 57 اور مارنس لبوشین نے بھی نصف سنچری اسکور کی