مچھ: فورسز پوزیشنوں سمیت متعدد مقامات پر حملہ آوروں کا قبضہ

1436

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بولان کے علاقے مچھ میں مسلح افراد نے فوجی چیک پوزیشنوں سمیت متعدد مقامات پر قبضہ کرلیا ہے۔

شہر میں بھاری دھماکوں اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلح افراد نے فورسز پر درجنوں راکٹ فائر کیے ہیں۔

علاقے میں بجلی اور انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکے تاہم آخری اطلاعات تک دو طرفہ فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک مختصر بیان کہا ہے کہ آپریشن درہِ بولان کا آغاز ہوچکا ہے اس آپریشن میں بلوچ لبریشن آرمی کے مجید بریگیڈ، اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ، فتح اسکواڈ اورانٹیلیجنس ونگ حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مچھ بولان اور مضافاتی علاقوں میں بلوچ عوام گھروں سے نہ نکلیں اور شاہراوں پر سفر کرنے سے گریز کریں۔