منگچر بازار میں کتب میلے کا انعقاد

196

خالق آبادمنگچر آج بروز جمعرات بساک کے زیر اہتمام “بلوچستان کتاب کارواں” کےنام سے جوہان کراس بازار میں کتب میلہ (بک سٹال) لگایا گیا، علاقے کے کثیر تعداد میں لوگوں نے سٹال پر آئے اور کتابوں میں دلچسپی کا اظہار کیا اور کتابیں خریدیں۔

اس موقع پر بساک کے ممبران عامر بلوچ ، نصیب اللہ بلوچ ، تنویر بلوچ ، ڈاکٹر عاقب بلوچ ، اعجاز بلوچ ودیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کتابوں کے مطالعہ نسل نو کے لیے بہت اہم ہے کتب بینی سے تحقیقی اور تجزیاتی سوچ پروان چڑھتی ہے، جس کے نتیجے میں انسان دینی، قومی اور بین الاقوامی امور پر ایک واضح سوچ رکھنے کے قابل ہوتا ہے۔ ایک کثیر المطالعہ شخص کو کسی جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے متاثر نہیں کیا جاسکتا ہے، ایسا شخص بڑی تیزی سے کسی بھی معاملے کی تہ تک پہنچنے کی صلاحیت حاصل کرلیتا ہے

دریں اثنا بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی مرکزی ترجمان نے میڈیا میں جاری کردہ مختصر بیان میں کہا کہ پچھلے تین دنوں کی طرح آج بروز جمعرات چار جنوری چھوتے دن بھی بلوچستان کتاب کاروان کے نام پر بلوچستان بھر میں کتب میلے جاری رہیں۔

آج مختلف اوقات میں مخلتف مقامات پر کتاب اسٹال لگایا گیا جس میں جیونی، ملیر، پسنی، اورماڑہ، بلیدہ، ہوشاپ، تمپ، تربت، ڈی جی خان، منگچر، خاران، اوتھل اور گوادر شامل ہیں۔

مرکزی ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان کتاب کاروان کو جاری رکھتے ہوئے کل پانچویں دن بھی مختلف مقامات پر کتب میلے جارے رہیں گے۔ کل ملیر، پسنی، اورماڑہ، بلیدہ، تجابان ءُ رکنی میں کتب میلے جاری رہیں گے۔ ہماری یہ کاروان بلوچ نوجوانوں کے شعوری بیداری کے لئے جاری رہے گا۔