مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل، بارش اور برف باری کا امکان ہے

255

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کے باعث 20 سے زائد اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے.

بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، کان مہترزی اور کنچوغی میں میں بھی برف باری اورمسلسل کی وجہ سے سردی کی شدت میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

توراغبرگئ،رود ملاذئی اور زیارت میں بھی برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، نوشکی، قلات، چاغی، تربت گوادر،کیچ ، ٹو ہ اچکزئی ، کان مہتر زئی اور پنجگور میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

زیارت کم ازکم درجہ حرارت منفی3، قلات میں منفی 2 اور کوئٹہ میں منفی ایک سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گوادر اورجیونی میں 13، تربت میں 14، نوکنڈی میں 8 جبکہ سبی میں درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھںٹوں کےدوران ان اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے اورشمالی اضلاع میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔